سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 9 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپر مارکیٹ میں بڑی تعداد میں ٹرالیاں گروسری، اسنیکس اور گھریلو سامان سے بھری ہوئی کھڑی ہیں، لیکن خریدار لمبی قطاروں اور رش سے پریشان ہو کر انہیں وہیں چھوڑ گئے۔ اس صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر لوگوں نے خریداری کرنی ہی نہیں تھی تو اتنا سامان ٹرالیوں میں کیوں جمع کیا، جبکہ اس طرح کی بے ترتیبی سے نہ صرف دوسرے خریداروں کو مشکلات پیش آتی ہیں بلکہ سامان کو واپس ترتیب دینے میں بھی عملے کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔




