متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ملک کے بانی اور سابق صدر مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال 7 جنوری کو ’زاید فاؤنڈر ڈے‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے مطابق یہ دن شیخ زاید کی بصیرت، سخاوت، انسانیت کی خدمت اور متحدہ عرب امارات کے قیام میں ان کے تاریخی کردار کو یاد کرنے کے لیے مختص ہوگا۔ اس نئے قومی دن کا باقاعدہ آغاز 7 جنوری 2027 سے ہوگا۔ اس موقع پر تعلیمی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے نئی نسل کو شیخ زاید کی زندگی، خدمات اور ان کے اصولوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس دن کا مقصد شیخ زاید کے اتحاد، باہمی احترام، انسانی وقار اور تعاون کے پیغام کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف اداروں، اسکولوں، خاندانوں اور کمیونٹیز کے لیے خصوصی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے




