میزائل داغنے کے لیے استعمال ہونے والے 4 لانچنگ پیڈ اور میزائلوں کا ایک گودام تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی اخبار المرصد کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ مشترکہ اتحادی افواج نے خطرات کا خاتمہ کرنے کے لیے خصوصی فوجی آپریشن کیا۔ ان کے مطابق یہ کارروائی سعودی عرب اور یمن میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی حوثی ملیشیا کی مسلسل کوششوں کے جواب میں کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کا ایک اہم مقصد حوثی ملیشیا کے زیرِ کنٹرول مختلف علاقوں کے درمیان رسد کی فراہمی منقطع کرنا بھی تھا۔ اس کے علاوہ یمن کے محاذوں پر ملیشیا کی مضبوط پناہ گاہوں، اہلکاروں کے اجتماعات اور فوجی سازوسامان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ترکی المالکی کے مطابق اتحادی افواج سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو حملوں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ یمن کے اندر عام شہریوں کے تحفظ کے لیے بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

مزید خبریں