سعودی سکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار افراد میں ایک مقیم غیر ملکی اور مملکت میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ایتھوپیائی شہری شامل ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ گاڑی میں چھپا کر نسخے کے تحت کنٹرول کی جانے والی 8 ہزار 970 گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دونوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔




