ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔ ویڈیو میں گلوکار سیاہ ٹی شرٹ اور سن گلاسز پہنے مسکراتے ہوئے باتیں کرتے اور ہاتھوں کے اشاروں سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں کہا گیا کہ جب وہ ہمارے ساتھ اتنے خوش ہیں تو انہیں یہیں روک لیا جائے۔ اس ویڈیو پر ان کے مداحوں نے بھی دلچسپ ردعمل دیا، کئی صارفین نے ان کی آواز کی تعریف کی، جبکہ بعض نے مذاق میں کہا کہ انہیں سعودی عرب میں ہی رہ جانا چاہیے۔ فضل شاکر عرب دنیا میں اپنی آواز اور گلوکاری کے باعث مقبول ہیں، اور ریاض میں ان کے خوشگوار انداز نے مداحوں کو ایک بار پھر ان کی شخصیت کی جانب متوجہ کر دیا۔

مزید خبریں