جسے ایک ہی وقت میں دو بڑی کمپنیوں نیوم اور سعودی آرامکو سے ملازمت کے لیے قبولیت کے پیغامات موصول ہوئے۔ نوجوان اپنی گاڑی میں بیٹھا تھا جب اسے نیوم کی جانب سے ملازمت کے اگلے مراحل کے لیے رابطے کا پیغام ملا، جبکہ سعودی آرامکو نے بھی اسے ملازمت کے لیے منتخب ہونے کی اطلاع دی اور مزید تفصیلات ای میل کے ذریعے فراہم کرنے کا کہا۔ اب نوجوان کے سامنے یہ فیصلہ ہے کہ وہ کس کمپنی میں ملازمت اختیار کرے۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین اپنی رائے دے رہے ہیں، جن میں سے بہت سے افراد سعودی آرامکو کو ترجیح دینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق، آرامکو میں کام کا ماحول، پیشہ ورانہ ترقی اور ملازمت کا استحکام بہتر مواقع فراہم کر سکتا ہے، جبکہ نیوم ایک بڑا اور جدید منصوبہ ہے جس کے مستقبل سے بھی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ نوجوان کس کمپنی کا انتخاب کرتا ہے۔




